اب تک 88 ہزار عازمین حج کیلئے رہائش گاہیں حاصل کی گئی ہیں‘ڈائریکٹر جنرل حج

پاکستانی عازمین حج کو منیٰ ، مزدلفہ اورعرفات میں ان کے قیام کے دوران کھانا بھی فراہم کیا جائے گا‘ساجد یوسفانی کی وزیرمذہبی امور کی زیرصدارت اجلاس میں بریفنگ

جمعہ 23 جون 2017 12:20

اب تک 88 ہزار عازمین حج کیلئے رہائش گاہیں حاصل کی گئی ہیں‘ڈائریکٹر جنرل حج
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) وزیراعظم کی طرف سے قائم حج مشاورتی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی صدارت میں مدینہ منورہ میں ہوا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی نے اجلاس کو اس سال حج کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب تک 88 ہزار عازمین حج کیلئے رہائش گاہیں حاصل کی گئی ہیں۔ ساجد یوسفانی نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کو منیٰ ، مزدلفہ اورعرفات میں ان کے قیام کے دوران کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل حج نے کہا کہ اس سال سرکاری حج سکیم کے تحت تین لاکھ38 ہزارحج درخواستیں موصول ہوئی جن میں حج کے سرکاری پروگرام پر لوگوں کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں