راولپنڈی،گنجمنڈی پولیس کی کارروائی ،خاتون کو ہراساں کرنے اور دھمکیا ں دینے والا ملزم گرفتار

* تفصیلات )…… مسلم لیگ(ن) کارکردگی پر یقین رکھتی ہے ،اس کا مشن ملک اورعوام کی خدمت ہے،فرح ناز اکبر ہمیشہ ملکی تعمیرو ترقی اورعوامی خوشحالی کیلئے اپناکرداراداکیا،عوامی مسائل کا حل پہلی ترجیح ہے،رکن قومی اسمبلی و صدرمسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد

جمعہ 26 اپریل 2024 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن قومی اسمبلی و صدر شعبہ خواتین مسلم لیگ(ن) اسلام آبادفرح ناز اکبر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کارکردگی پر یقین رکھتی ہے اس کا مشن ملک اورعوام کی خدمت ہے،قائد میاں نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ(ن) عوامی خدمت کے جذبے سے کام کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی ضمنی الیکشن میں کامیابی عوام کا قائدین مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کااظہار ہے،2018ء میںجعلی حکومت بنا کر ملک کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیاگیا مگر2024ء اور اب ضمنی الیکشن میں عوام نے مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب نے ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ہی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے کیونکہ عوام کو معلوم ہوچکا ہے کہ ان کے عوامی مسائل صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی حل کرسکتی ہے جو عوامی جماعت ہے اور ہمیشہ عوام کی مینڈیٹ سے حکومت میں آئی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب میں عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبر نے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ملکی تعمیر وترقی و خوشحالی کیلئے اپناکردارادا کیا ہے،موٹروے، سی پیک،میٹروبس،اورنج ٹرین جیسے میگا پروجیکس اور ملکی دفاع کیلئے ایٹمی دھماکے کرنا مسلم لیگ(ن) کا ہی خاصہ رہا ہے، قائد مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف کے ویژن کے مطابق وزیراعظم میاں شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پورے پاکستان مزید ترقی کرے گا اور ملک خوشحال ہوگا، تعلیم، صحت سمیت تمام شعبے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اہم ترین ترجیحات ہیں اب اگر ہمیں تمام محکموں کو 2018ء والی پوزیشن پر واپس لے کر جاناہے تو اس کیلئے بھی ایک لمباسفر درکار ہے لیکن مریم نوازشریف کیقیادت میں ہم نے اس چیلنج کو قبول کرکے اگے بڑھنا ہے اور ان کا یہ ویژن ہے کہ صحت سمیت تمام محکموں میں مکنہ سہولیات عوام کو ان کی دہلیز پر ملناچاہئیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں