ملزمان نے لندن میں غیر قانونی اثاثے بنائےاورسپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں ،لندن فلیٹس کے معاملے پر شریف خاندان پر عائد فرد جرم کا متن

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:23

ملزمان نے لندن میں غیر قانونی اثاثے بنائےاورسپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں ،لندن فلیٹس کے معاملے پر شریف خاندان پر عائد فرد جرم کا متن
اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):لندن فلیٹس کے معاملے پر شریف خاندان پر عائد فرد جرم کا متن سامنے آگیا۔احتساب عدالت نے لندن فلیٹس کے معاملے پر شریف خاندان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔فرد جرم کے متن کے مطابق 2006کی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ہے۔ٹرسٹ ڈیڈ کےلیے کیلبری فونٹ استعمال کیا گیا۔ملزمان نے لندن میں غیر قانونی اثاثے بنائے۔

سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرائی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جب کہ سابق وزیراعظم کے نمائندے ظافر خان نے نواز شریف کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے ظافر خان نے کہا کہ مانیٹرنگ جج خاص طور پر تعینات کیا گیا، آئین میرے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے اور شفاف ٹرائل میرا بنیادی حق ہے۔ احتساب عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے بعد استغاثہ سے شہادتیں طلب کرتے ہوئے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کی سماعت 26 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں