پاکستان میں سی پیک منصوبوں کے بارے میں غلط فہمیاں پھیلانے سے گریز کیا جائے ، ترجمان چینی سفارتخانہ
سی پیک کا مقصد باہمی صلاح مشورے کے ذریعے پورے ملک کے تمام حصوں کی خدمت کرنا ہے سی پیک سے متعلق تین منصوبوں کیلئے رقوم کی فراہمی روکنے بارے میڈیا اطلاعات درست نہیں ہیں چین کے رعایتی قرضوں پر صرف ایک یا دو فیصد سود جبکہ کمپنیوں کی سرمایہ کاری پر پانچ یا کم فیصد سود اداکرنا ہوتا ہے تین متذکرہ منصوبوں کے معاملے میں باہمی صلاح مشورے سے فنڈنگ کے مالیاتی طریقہ کار یا طریقہ کاجائزہ لیا جارہا ہے کسی منصوبے کے بارے میں کسی مالیاتی انتظام پر نظرثانی کو منفی انداز میں نہیں لیا جانا چاہئے
اتوار 17 دسمبر 2017 14:12
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ قرضوں اور سرمایہ کاری کے ذریعے چین پاکستانی معیشت کی حمایت کررہا ہے اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد دے رہا ہے ۔ سی پیک ایک فلیگ شپ سماجی اقتصادی ترقیاتی منصوبہ ہے جس کا مقصد باہمی صلاح مشورے کے ذریعے وسیع پیمانے پر ملک کے تمام حصوں کی تمام مشمولہ ملک کے تمام حصوں کی خدمت کرنا ہے، سی پیک سے متعلق تین منصوبوں کے فنڈز کی روکنے کے بارے میں میڈیا اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اس قسم کی اطلاعات درست نہیں ہیں ، فنڈز روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، درحقیقت تین متذکرہ منصوبوں کے معاملے میں مالیاتی طریقہ کار یا رقوم کی فراہمی کے طریقہ کا جائزہ لیا جارہا ہے، ایسا دونوں حکومتوں کے باہمی صلاح مشورے کے ذریعے کیا جارہا ہے، نظرثانی کا مطلب کسی مخصوص منصوبے کے لئے فنڈنگ روکنا یا تبدیلی ہرگز نہیں ہے ، مالیاتی انتظامات پر نظرثانی طرفین کے معاملات کی مجموعی بہتری کیلئے کی جاتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بسا اوقات فنی بنیادوں پر کسی مخصوص معاملے میں مالیاتی ردوبدل کی ضرورت پیش آتی ہے اور ایسا کرتے ہوئے مخصوص علاقے یا عوام کے مفاد کو مد نظر رکھا جاتا ہے ، مفاہمت کے مطابق دونوں حکومتیں ضرورت پڑنے پر فنڈنگ کے طریقہ کا فیصلہ یا نظر ثانی کرتی ہیں، کسی منصوبے کے معاملے میں کسی مالیاتی مینجمنٹ پر نظرثانی کو منفی طریقہ پر نہیں لیا جانا چاہئے، ہر منصوبہ دونوں حکومتوں کیلئے اہم ہے اور مالیاتی انتظامات اس کے مطابق کئے جاتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ سی پیک کے بارے میں غلط فہمی یا غلط سوچ پیدا کرنے سے گریز کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ بیلٹ و رو ڈ منصوبے کا اہم پائلٹ حصہ ہے اور دونوں حکومتوں کی قیادت اس کو انتہائی اہمیت دیتی ہے، سی پیک کی اہمیت دونوں ممالک کے عوام کیلئے بورڈ سے بالا تر ہے ، منصوبوں سے جلد استفادے پر عملدرآمد کا پہلا مرحلہ جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا ، اس کے فوائد جلد ہی ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے اور ملک کی توانائی کی قلت پر قابو پا لیا جائے گا ، دونوں حکومتوں نے 2030ء تک طویل المیعاد سی پیک منصوبے کو بھی حتمی شکل دیدی ہے ، توقع ہے کہ اس کا اعلان پیر کو کیا جائے گا ۔دریں اثنا پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے بھی ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ بیجنگ نے پاکستان میں چین ۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں میں سے بعض کی ادائیگی روک دی ہے۔ایک حالیہ پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ چین سے ایسی کوئی خبرنہیں ہے کہ چین کی حکومت نے کسی منصوبے کی فنڈنگ روکدی ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ ادائیگیوں پر عمل مخصوص طریقے سے کیا جاتا ہے ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش
پاکستان میں کاربن مارکیٹس کی تجارت میں بڑی صلاحیت ہے، وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم کا ..
آسیان عالمی اقتصادی پاور ہائوس اور علاقائی تعاون کا کامیاب ماڈل ہے ، ڈی جی انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز
اوپن یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کی ملاقات
پاکستان پیپلزپارٹی شہدا کی امین اوروارث جماعت ہے رزاق حھرنا شہید جمہوری جدوجہد کا ہیروہے، نیئربخاری ..
وفاقی کابینہ نے وزارت ہوا بازی کی سفارش پر ائیر سیال کو چین، ملائشیا ، سری لنکا ، تھائی لینڈ، ترکیہ ، ..
کاروباری برادری کو ایئرپورٹ، پورٹ اور ڈرائی پورٹ پر ہرممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی، کلکٹر کسٹمز
چیئرمین سی ڈی اےکی زیر صدارت اجلاس ، شہر کی صفائی اور خوبصورتی کے حوالہ سے قدامات کا جائزہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے اجلاس،سنگین غفلت ..
زی سولراور ٹرینا سولر کا شمسی توانائی کو اپنانے میں تیزی لانے کے لئے معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کوئٹہ ،مرغی کی قیمت 860 سے کم ہو کر480 روپے ہو گی
-
میرسرفرا زبگٹی سے محسن نقو ی کی ملا قات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی گورنرہائوس میں ملاقات
-
آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کی ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ
-
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت ،عوام کے لیے ہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے