مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کا ٹیلیفونک رابطہ،

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،بھارت سمیت ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر کاربند ہیں ،ناصر خان جنجوعہ پاکستان اور بھارت کو تعلقات بہتر بنانا ہوں گے،دونوں ممالک میںاعتماد سازی کیلئے تجارت، ملزمان کے تبادلوں اور میڈیکل ٹیموں کے دوروں جیسے اقدامات کی ضرورت ہے،اجے بساریا

منگل 3 اپریل 2018 22:41

مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کا ٹیلیفونک رابطہ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،بھارت سمیت ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر کاربند ہیں اور تمام تصفیہ طلب معاملات حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے یہ بات منگل کو بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

ملاقات میں پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد سے حالات مزید کشیدہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سمیت ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر کاربند ہیں اور پاکستان تمام تصفیہ طلب معاملات حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کا راستہ اپنانے کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات ہی واحد راستہ ہے جو سودمند ثابت ہوسکتا ہے ۔اس موقع پر بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا کہ کہ پاکستان اور بھارت کو تعلقات بہتر بنانا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میںاعتماد سازی کیلئے تجارت، ملزمان کے تبادلوں اور میڈیکل ٹیموں کے دوروں جیسے اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں