محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کا ساتھ چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا، جینا مرنا مسلم لیگ (ن) کیساتھ ہے، شیخ آفتاب احمد

میرے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں، قائدین کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا سکات، وفاقی وزیر کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 17 اپریل 2018 22:48

محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کا ساتھ چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا، جینا مرنا مسلم لیگ (ن) کیساتھ ہے، شیخ آفتاب احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کا ساتھ چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا،میرا جینا مرنا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے، مشرف دور میں پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا، میرے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے گزشتہ روز ایک قومی اخبار میں چھپنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ لیڈرز پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں، محمد نواز شریف پر مشکل وقت ہے ان کا ساتھ چھوڑنے کا تصور نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں پھیلائی جانیوالی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری سیاست محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف سے شروع ہو کر ان پر ہی ختم ہوتی ہے، میرا جینا مرنا ان کے ساتھ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا، ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج جو بھی اٹک میں ترقی ہوئی ہے وہ میاں برادران کی بدولت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں