ایفی ڈرین کیس،حنیف عباسی نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی

ْ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد درخواست گزار کی انتخابی مہم متاثر ہو گی، اپیل کنندہ کا موقف

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:19

ایفی ڈرین کیس،حنیف عباسی نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کیس لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی، اپیل کنندہ نے موقف اپنایا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد درخواست گزار کی انتخابی مہم متاثر ہو گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 5روز میں کرنے کے معاملے پر حنیف عباسی نے لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی، اپیل کنندہ نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر متعلقہ فریق کی درخواست پر حکم دیا، ٹرائل کورٹ نے کیس کو حتمی دلائل کیلئے اگست کی تاریخ دی،2اگست کی تاریخ پر کسی فریق نے اعتراض نہیں کیا، درخواست گزار 25جولائی کو انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لے رہا ہے، ہائیکورٹ کے فیصلے کے باعث درخواست گزار کی انتخابی مہم متاثر ہو گی، ہائیکورٹ نے 16جولائی کو مقرر کر کے 5روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

اپیل کنندہ نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کیس کو 16کو سماعت کیلئے مقرر کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں