چیئرمین پی او ایف بورڈ نے پی او ایف کی جانب سے ڈیم فنڈ کیلئے 30 لاکھ روپے کی منظوری

جمعرات 19 جولائی 2018 16:28

چیئرمین پی او ایف بورڈ نے پی او ایف کی جانب سے ڈیم فنڈ کیلئے 30 لاکھ روپے کی منظوری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل صادق علی، ہلال امتیاز (ملٹری) نے پی او ایف کی جانب سے ڈیم فنڈ کے لیے تیس لاکھ روپے کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملک کا دفاعی پیداوار کاسب سے بڑا ادارہ پاکستان آرڈننس فیکٹریز مسلح افواج کی دفاعی ضروریات بطریق احسن پوری کرنے کے ساتھ ساتھ مفادعامہ کے قومی مقاصد میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ وطن عزیز میں پانی کی کمی کی وجہ سے پیدا شدہ مسائل کو حل کرنے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم کئے گئے فنڈ میں رقم جمع کرائی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں