چوہدری سرور نے وزیر اعلیٰ پر نظر رکھنے کا عندیہ دے دیا

پہلے بے اختیار تھا اب با اختیار گورنر ہوں ، نامزد گورنرپنجاب

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 15 اگست 2018 19:03

چوہدری سرور نے وزیر اعلیٰ پر نظر رکھنے کا عندیہ دے دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 اگست 2018ء) :چوہدری سرور نے وزیر اعلیٰ پر نظر رکھنے کا عندیہ دے دیا۔نامزد گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پہلے بے اختیار تھا اب با اختیار گورنر ہوں۔تفصیلات کے مطابق وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت جانے کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت کے لگائے ہوئے گورنروں نے بھی گھر جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پنجاب کے گورنر رفیق رجوانہ نے بھی آج مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔

انہوں نے ہائکورٹ بار کے اجلاس میں اپنے استعفے کا اعلان کیا۔دوسری طرف تحریک انصاف کی جانب سے چاروں صوبوں کے گورنر نامزد کئیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ میں عمران اسماعیل اور پنجاب میں سابق گورنر چوہدری سرور کو ایک بار پھر پنجاب کی گورنری دینے کا فیصلہ کرلیا۔اس موقع پر چوہدری سرور نے بااختیارگورنر ہونے کا عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی گورنر تھا لیکن بے اختیار گورنر تھا۔

انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کسی قسم کے عہدے کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ متحرک گورنر ہوں گے اور وزیر اعلیٰ پر بھی نظر رکھیں گے۔یاد رہے کہ چوہدری سرور اس سے پہلے بھی مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں گورنر رہ چکے تھے۔بعد ازاں انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے اختلافات کے باعث استعفا دے دیا تھا اور پھر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں