تحریک انصاف کا بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ

چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام چیف سیکرٹریز آئی اور تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹری از سر نو تعینات ہوں گے ریٹائرڈ بیورو کریٹس کی معاونت سے پلان پر عملدرآمد کی تیاری مکمل

جمعہ 17 اگست 2018 00:12

تحریک انصاف کا بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) تحریک انصاف نے وعدے کے مطابق 100 دن کا ایجنڈا پورے کرنے کے لئے آئندہ بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کر لیا۔ چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام چیف سیکرٹریز آئی اور تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹری از سر نو تعینات ہوں گے۔

(جاری ہے)

ریٹائرڈ بیورو کریٹس کی معاونت سے پلان پر عملدرآمد کی تیاری مکمل کر لی گئی میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سابق چیف سیکرٹری خیبر پختو نخواہ ارباب شہزاد کی معاونت سے بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے جس کے تحت چاروںصوبوں ، آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز اور آئی جی فوری طور پر تبدیل کئے جائیں گے اس کے علاوہ وزارت خزانہ ، پٹرولیم ، پانی و بجلی ، توانائی سرمایہ کاری، اطلاعات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ،ہاؤسنگ سمیت تمام وزارتو ں کے سیکرٹریز بھی عہدوں سے ہٹا دیئے جائیں گے اور ان کی جگہ نئے قابل افسران کو تعینات کیا جائے گا جبکہ عارضی تعیناتیوں والے متعدد اداروں کے سربراہان کو بھی تبدیل کر دیا جائے گا واضح رہے کہ نئی تقرریوں پر انہیں 100 روزہ کار کردگی دکھانے کی اجازت ہو گی جبکہ ناکامی کی صورت میں انہیں بھی تبدیل کر کے ان کی جگہ نئے لوگ تعینات کر دیئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں