اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںشہری تشدد کیس میں پی ٹی آئی ایم پی اے عمران شاہ نے جواب جمع کرا دیا ..

شہری تشدد کیس میں پی ٹی آئی ایم پی اے عمران شاہ نے جواب جمع کرا دیا

, اپنے کیے پر ندامت کا اظہار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2018ء) شہری تشدد کیس میں پی ٹی آئی ایم پی اے عمران شاہ نے جواب جمع کرا دیا ، عمران علی شاہ نے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری دائوود پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو بار بار ٹکر مار رہا تھا میں نے پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے ڈرائیور کی جان بچانے کی کوشش کی جس پر دائود نے غلیظ زبان استعمال کی جو ناقابل برداشت تھی، پیر کے روز جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ شہری دائوود کو اپنے دفاع میں تشدد کا نشانہ بنایا ، خدشہ تھا وہ مجھے نقصان نہ پہنچا دے، دائوود چوہان سے معافی مانگنا اخلاقی ذمہ داری سمجھا ، انہوں نے معذرت قبول کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کر دیا، جواب میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کی ویڈیو میں سارا فوکس مجھ پر ہی تھا، ویڈیو میں دائوود چوہان کا ردعمل نہ فلمایا گیا نہ ہی دکھایا گیا، واقعہ پر میرا ردعمل غیر ارادی اور بدنیتی پر مبنی نہیں تھا، فریقین میں صلح صفائی کے بعد چودہ اگست کو معاملہ ختم ہوٴْچکا، عمران شاہ نے اپنے جواب میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت معافی قبول کرتے ہوئے کیس سے باعزت بری کرے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں