نیب بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوانی عناصر سے لوٹی گئی رقم وصول کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے
، پاکستان اقوام متحدہ کے بدعنوانی کے خلاف کنونشن اور اس کے تمام منشور اور آرٹیکلز پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس
منگل 16 اکتوبر 2018 23:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیب کو اپنے قیام سے لے کر اب تک سرکاری، نجی اور انفرادی سطح پر 3 لاکھ 99 ہزار 861 شکایات موصول ہوئی ہیں، اس عرصہ کے دوران نیب نے 13 ہزار 180 شکایات کی جانچ پڑتال، 8 ہزار 587 انکوائریوں اور 4124 انوسٹی گیشن کی منظوری دی جبکہ 3401 بدعنوانی کے ریفرنس متعلقہ احتساب عدالتوں میں دائر کئے گئے ہیں۔
اس وقت ملک بھر کی احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 1210 ریفرنس زیر سماعت ہیں، نیب کو 2017-18ء کے اس عرصہ کے مقابلہ میں دوگنی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ گذشتہ ایک سال کے تقابلی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیب افسران بھرپور محنت سے کام کر رہے ہیں اور وہ بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں، نیب کو شکایات میں اضافہ سے نیب پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب مالی کمپنیوں کے فراڈ، بینک فراڈ، بینک قرضوں کے نادہندگان، سرکاری فنڈز میں خوردبرد اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے لوٹے ہوئے 297 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں جو کہ نیب کی نمایاں کامیابی ہے، نیب کی آپریشنل میتھٹڈالوجی شکایات کی جانچ پڑتال، انکوئری اور انوسٹی گیشن پر مبنی ہے، 2017ء نیب میں اصلاحات کا سال تھا، نیب کے تمام شعبوں آپریشن، پراسیکیوشن، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، آگاہی اور تدارک کے مجموعی طریقہ کار اور ادارہ جاتی خامیوں کے تفصیلی تجزیہ کے بعد نیب کو فعال بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب راولپنڈی نے پہلی سائنس فرانزک لیبارٹری قائم کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کرپشن پرسپشن انڈیکس کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیائی ممالک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، نیب کی کوششوں سے یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے علاوہ غیر جانبدار قومی اور بین الاقوامی اداروں جیسے پلڈاٹ اور عالمی اقتصادی فورم نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے، نیب نے ملک بھر کے نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے 50 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی ہیں۔ نیب وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کے تناظر میں نیب کے تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹر کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے اسلام آباد میں جدید اینٹی کرپشن اکیڈمی کے قیام کا ارادہ رکھتا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
وفاقی وزیر خزانہ و محصوولات محمد اورنگ زیب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی درآمد ،کے الیکٹرک کے لیے 70 ارب اور آزاد جموں و کشمیر ..
ایف بی آر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ممبر آپریشنز انلینڈ ریونیو اس غفلت کے مرتکب پائے گئے،وزیراعظم کو ..
اسلام آباد پولیس کے 323افسران محکمانہ ترقی کے امتحان میں کامیابی
آئیسکو نے بدھ کو بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
آئی جی اسلام آباد کا فورس کی ویلفئیر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ،48کنسٹیبلان کو اگلے عہدوں پر ترقی ..
آئی جی اسلام آباد کا پولی کلینک ہسپتال کا دورہ ،زخمی کنسٹیبل نثار کی تیمارداری کی
وزیراعظم پیکیج کے تحت اسلام آباد پولیس کے شہداء اور دوران سروس وفات پا جانیوالی6افسران کے بچوں کو بھرتی ..
سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اسلام آباد میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد
شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیو ٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ
اسلام آباد،تحریک "نشہ اب نہیں "کے آغاز سے لے کر اب تک منشیات فروشی میں ملوث 204ملزمان گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات