شہباز شریف کی پارلیمنٹ میں تقریر آرٹیکل 204کے تحت توہین عدالت کے زمرے میں آ سکتی ہے، بیرسٹر فروغ نسیم
شہباز شریف کا اپنے مقدمات پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ غیر آئینی ہے ْ پارلیمانی کمیٹیوں کے ذریعے سزا اور جزا کا تعین ہونے لگا تو ملک کا نظام انصاف رک جائے گا پارلیمنٹ کی کارروائی قانون کے مطابق ہی چلنی چاہیئے ،وفاقی وزیر قانون کی نجی ٹی وی سے گفتگو
بدھ 17 اکتوبر 2018 22:22
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے نے اپنی تقریر کے آغاز میں تو کہا تھا کہ نیب کے مقدمے کے میرٹ پر بات نہیں کریں گے لیکن بعد ازاں ان کی 95فیصد تقریر مقدمے کے تفتیش کے حوالے سے تھے۔
قومی اسمبلی کے رول31اے کے تحت چونکہ زیر سماعت مقدمے پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں ہو سکتی۔ اس لئے شہباز شریف کی تقریر آرٹیکل204کے تحت توہین عدالت کے زمرے میں آ سکتی ہے۔ کیونکہ جو باتیں انہوں نے کیں ایک تو یہ مناسب فورم نہیں ہے دوسرا ن کی کیس کے حوالے سے بات کا جواب دینے کے لئے نیب کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ نیب آرڈیننس کے سیکشن 36کے مطابق چیئر مین نیب یا کسی نیب افسر کو پارلیمنٹ میں طلب نہیں کیا جا سکتا۔ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے ۔ وفاقی حکومت یا وزارت قانون ان کے کام میں مداخلت نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اطمینان رکھیں ان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی۔ تاہم شہباز شریف کی گرفتاری کے باعث ترکی، چین اور سعودی عرب جیسے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہونے کی بات قیاس آرائی پر مبنی ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے کیونکہ ریاستوں کے تعلقات شخصیات سے بالا تر ہوتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا سیشن 13 مئی سہ پہر چار بجے طلب کر لیا
پاکستان میں اقتصادی استحکام کے اشاریے مضبوط ہو رہے ہیں، معیشت پر بیرونی دبائو کم ہو رہا ہے جبکہ مالیاتی ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
سیو آور سوسائٹی فائونڈیشن کا قائداعظم یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں ای کامرس کے ذریعے کاروبار کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں ، وفاقی ..
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی سردار سلیم حیدر خان کو پنجاب کے گورنر کے عہدے کا حلف ..
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر 5 رکنی لارجر بنچ 14 مئی 2024 کو سماعت کرے گا
وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کا وفاقی سرکاری ملازمین کو رہائش کی فراہمی کے عمل میں شفافیت اور انصاف پسندی ..
اسلام آبادہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں روٹی اور نان کی نئی کم قیمتوں کے خلاف درخواست پر سماعت
فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں انوائرنمنٹل کنٹرول کمیٹی اور رن وے سیفٹی کا اجلاس
ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں