پاکستان نے افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر طورخم اور چمن کی سرحد دو روز کیلئے بند کر دی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:05

پاکستان نے افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر طورخم اور چمن کی سرحد دو روز کیلئے بند کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان نے افغانستان میں 20اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر طورخم اور چمن کی سرحد دو روز کیلئے عارضی طورپر بند کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ سرحد افغان حکومت کی درخواست پر19اور 20بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔بیان میں کہاگیا کہ یہ فیصلہ افغانستان میں بغیر کسی رکاوٹ کے انتخابات کے انعقاد کیلئے کیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں