سنگین غداری کیس: مشرف کے وکیل سے اشتہاری ملزم کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

منگل 13 نومبر 2018 16:57

سنگین غداری کیس: مشرف کے وکیل سے اشتہاری ملزم کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنگین غداری کیس پرویز مشرف درخواست پر سماعت ہوئی،سابق صدر پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے کمیشن کے قیام کے خلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے پرویزمشرف کے وکیل سے اشتہاری ملزم کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے،پرویزمشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف پر2014ء میں فرد جرم عائد ہوئی،8گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے،قانون کہتا ہے کہ آرٹیکل6 کے جرم میں شہادتوں کے بعد ملزم کا بیان ریکارڈ ہو۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے کمیشن کے قیام کا حکم نامہ غیر قانونی ہے،غیر ملکی گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کے لئے کمیشن مقرر کیا جاسکتا ہے۔فاضل جج عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے پوچھا کہ پرویز مشرف اشتہاری ہیں تو پھر یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے۔عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل سے اشتہاری ملزم کی درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے۔سماعت19نومبر تک ملتوی کردی گئی۔کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں