عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی پر بیٹی دعا عامر کا درد بھرا ٹویٹ

ایک اور دن،ایک اور سانحہ،جب بھی آپ اپنے اہلِ خانہ کو تکلیف دیتے ہیں تو آپ کو ہدایت کی دعائیں ملتی ہیں،یہ دعائیں گھر میں پھوٹ ڈالنے والے کے لیے بھی ہوتی ہیں۔آپ کی تکلیف میں مبتلا بیٹی دعا عامر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 نومبر 2018 13:50

عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی پر بیٹی دعا عامر کا درد بھرا ٹویٹ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19نومبر 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے اور تین روز قبل دونوں کے ولیمے کی تقریب ہوئی۔عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ کے ولیمے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔کچھ لوگوں نے مبارکباد دی تو کچھ لوگوں نے تنقید بھی کی۔

تاہم اس موقع پر عامر لیاقت کی بیٹی کی ٹویٹ نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لی۔انہوں نے ٹویٹر پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،دعا کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ایک اور دن،ایک اور سانحہ،جب بھی آپ اپنے اہلِ خانہ کو تکلیف دیتے ہیں تو آپ کو ہدایت کی دعائیں ملتی ہیں،یہ دعائیں گھر میں پھوٹ ڈالنے والے کے لیے بھی ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

امید ہے اللہ آپکی درست راستے کی طرف رہنمائی فرمائے گا اور آپ کے بچے اپنے آنسو پونجھ دیں گے۔

آپ کی تکلیف میں مبتلا بیٹی دعا عامر۔
دعا عامر نے ایک پوسٹ بھی ری ٹویٹ کی جس میں عامر لیاقت اپنی پہلی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ موجود ہیں۔جب کہ اس کے ساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ جو شخص کسی دوسرے کی زندگی تباہ کر کے خوشی محسوس کرتا ہے۔وہ کسی کو کچھ نہیں دے رہا ہوتا تاہم کسی شخص سے کسی اور کو لے ضرور رہا ہوتا ہے۔
خیال رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ معروف ٹی وی اینکر اور پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی کے انکشاف پر ان کی پہلی اہلیہ اسپتال منتقل ہو گئی تھیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے دی۔ دعا کا کہنا تھا کہ میری والدہ ایمرجنسی میں ہیں، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، برائے مہربانی ان کے لیے دعا کریں۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا نے والدہ کی طبیعت خرابی کی نوعیت سے آگاہ نہیں کیا تھا۔واضح رہے عامر لیاقت حسین کی اہلیہ بشریٰ ایڈو کیٹ ہائیکورٹ ہیں اور وہ جیو ٹی وی میں پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ وہ پی ایچ ڈی کی طالبعلم بھی ہیں ۔ان کے دو بچے ہیں جن کے نام دعا عامر اور احمد عامر ہیں۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں