خاتونِ اول کا سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے حکومت کے بجائے پارٹی معاملات پر زیادہ فوکس کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 نومبر 2018 14:36

خاتونِ اول کا سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 نومبر 2018ء) : قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف کی تنظیم سازی کے معاملات میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ سیاسی میدان میں اترنے کے لیے تیار ہو گئی ہیں۔اور انہوں نے پارٹی معاملات میں عمران خان کی مدد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بشریٰ بی بی نے حکومت کے بجائے پارٹی معاملات پر زیادہ فوکس کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے اور وہ خود تحریک انصاف کی تنظیم سازی کے معاملات کی نگرانی کریں گی۔پارٹی میں متحرک اور قربانیاں دینے والے لوگوں کو ہی صوبے اور اضلاع میں عہدے دئیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بشری بی بی ان تمام ایشوز پر پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں متحرک کارکنوں کے بارے میں معلومات اکھٹی کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او پاکپتن کے بعد ایک بیوروکریٹ کا براہ راست تبادلہ کر دیا گیا ۔ خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ شعیب طارق وڑائچ کے تبادلے میں اہم کردار ادا کیا۔خاتون اول بشریٰ بی بی کا نام اکثر مختلف واقعات میں زیر بحث رہتا ہے،اس سے قبل ڈی پی او تبادلہ کیس میں بھی ان کا نام زیر بحث رہا اورکہا گیا بشریٰ بی بی کے کہنے پرہی ڈی پی او کا تبادلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا عثمان بزدار کا وزیر اعلیٰ کے منصب کے لیے نام بھی بشریٰ بی بی نے ہی تجویز کیا تھا۔یہ بھی بتایا جاتا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی فیصلوں میں بشریٰ بی بی سے مشاورت کرتے ہیں تاہم اب وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف کی تنظیم سازی کے معاملات میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں