شہباز شریف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

قائد حزب اختلاف کا ایک روز کا راہداری ریمانڈ منظور

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 10 دسمبر 2018 13:03

شہباز شریف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 10 دسمبر۔2018ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی شرکت کے معاملے میں لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کا ایک روز کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا ہے . لاہور کی احتساب عدالت میں ڈیوٹی جج محمد اعظم نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے متعلق ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی.

دوران سماعت جیل حکام کی جانب سے عدالت میں درخواست پیش کی گئی.

(جاری ہے)

درخواست کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اجلاس میں شرکت کے لیے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے ہیں اور عدالت سے استدعا کی گئی شہباز شریف کو اسلام آباد لے جانے کی اجازت دی جائے. بعد ازاں عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا ایک روز کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا.

دوسری جانب اسلام آباد میں قائم منسٹر انکلیو میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا. چیف کمشنر اسلام آباد نے رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا. نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے مکمل سیشن تک سب جیل میں رکھا جائے گا. خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر کی شام پارلیمنٹ ہاﺅس میں شروع ہوگا اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج سہ پہر لاہور سے اسلام آباد لایا جائے گا.

نیب ٹیم شہباز شریف کو بذریعہ پرواز اسلام آباد لائے گی، جہاں اپوزیشن لیڈر، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے. اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اجلاس میں شرکت کے لیے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے ہیں اور عدالت سے استدعا کی گئی شہباز شریف کو اسلام آباد لے جانے کی اجازت دی جائے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں