وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گیس بحران سے پیدا ہونے والی صورتحال پر ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا

بدھ 12 دسمبر 2018 17:03

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گیس بحران سے پیدا ہونے والی صورتحال پر ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گیس بحران سے پیدا ہونے والی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی برانے سیاسی امور نعیم الحق کے مطابق اجلاس کل بدھ کو شام پانچ بجے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کے دوران ملک میں پیدا ہونے والے گیس کے بحران سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم گیس کا بحران پیدا ہونے کی وجوہات کا جائزہ لیں گے۔ جبکہ ذمہ داران کیخلاف سخت ایکشن کا حکم بھی دے سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں