وفاقی وزیر دفاعی پیداوارا زبیدہ جلال سے سائوتھ افریقہ کے ہائی کمشنر میپینڈیلو جیلیل کی ملاقات

پاکستان سائوتھ افریقہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے‘ وفاقی وزیر دفاعی پیداوارا زبیدہ جلال

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:45

وفاقی وزیر دفاعی پیداوارا زبیدہ جلال سے سائوتھ افریقہ کے ہائی کمشنر میپینڈیلو جیلیل کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوارا زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ پاکستان سائوتھ افریقہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ۔ وہ جمعہ کو سائوتھ افریقہ کے ہائی کمشنر میپینڈیلو جیلیل سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہیں تھیں ،دونوں ممالک کی دفاعی پیداواری شعبے میں تعاون بڑھانے کی اہیمت کو اجاگر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دونوں شخصیات نے ہاہمی مفاد کے امور ،دفاعی پیداوار ،ثقافت ،سیاحت ،زراعت ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 1994میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے اور دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ہیں ،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فوجی اور دفاعی تعلقات میں اضافے کے مواقعوں کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ۔وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ منصوبے کے امکانات کو تلاش کریں ، پاکستان میں دفاعی صنعت بھرپور انداز میں ترقی کررہی ہے ۔انہوں نے دفاعی وفود کے تبادلے پر بھی زور دیا۔-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں