وزیر اعظم عمران خان اور آصف زرداری کی مدتوں پرانی تصویر منظر عام پر آگئی

وزیر اعظم عمران خان کو اس تصویر میں خوشگوار موڈ میں سابق صدر آصف زرداری سے ٹرافی لیتے دیکھا جاسکتا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 17 دسمبر 2018 23:00

وزیر اعظم عمران خان اور آصف زرداری کی مدتوں پرانی تصویر منظر عام پر آگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر2018ء) حکومت کو بے تحاشا تنقید کا نشانہ بنانے والے آصف زرداری اور وزیر اعظم عمران خان کی مدتوں پرانی تصویر سامنے آگئی۔وزیر اعظم عمران خان کو اس تصویر میں سابق صدر آصف زرداری سے ٹرافی لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیاست بھی ایک گورکھ دھندا ہے ، وہی جو کل تک ایک دوسرے کو ڈاکو کہتے تھے آج قریبی دوست ہیں اور وہ جو کبھی ایک دوسرے کے مداح تھے آج ایک دوسرے کو خود کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔

نواز شریف کی طرح کبھی آصف زرادری بھی وزیر اعظم عمران خان سے کوئی شکایت نہ رکھتے تھے بلکہ دیگر پاکستانیوں کی طرح وزیر اعظم عمران خان کو کرکٹ کی دنیا کا ہیرو سمجھتے تھے۔یہ وہ زمانہ تھا جب وزیر اعظم عمران خان سیاست کی دنیا سے کوسوں دور ،کرکٹ کی دنیا میں اپنے کمالات کا اظہار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس کا ایک بڑا اور اہم ثبوت ان کی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ لی گئی مدتوں پرانی تصویر ہے۔

اس تصویر میں وزیر اعظم عمران خان جو اس وقت ٹیسٹ کرکٹر عمران خان تھے ،آصف زرداری کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس تصویر میں آصف زرداری اور عمران خان کو انتہائی خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔اس تصویر میں وزیر اعظم عمران خان ،آصف زرداری سے ٹرافی وصول کررہے تھے۔اس تصویر نے ہمارے سیاسی کلچر میں موجود تلخیوں کو نمایاں کر دیا ہے۔آج یہ دور ہے کہ آصف زرداری ،حکومت سے اور وزیر اعطم عمران خان آصف زرداری سے نالاں ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی آصف زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کٹھ پتلی قرار دیا تھا۔                                           

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں