منی بجٹ کی حمایت نہیں کریں گے، مسلم لیگ ( ن ) کی رہنما مریم اورنگزیب کی اپوزیشن اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 23 جنوری 2019 16:57

منی بجٹ کی حمایت نہیں کریں گے، مسلم لیگ ( ن ) کی رہنما مریم اورنگزیب کی اپوزیشن اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) سابق وزیر اطلاعات مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار مہینے میں تیسرا بجٹ پیش کرنا حکومت کی کمزوری کا اظہار ہے ، عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن حکومت کی طرف سے پیش کئے گئے کسی منی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، عوام پر ٹیکسوں کے ذریعے مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کی ہر کوشش کی بھرپور مخالفت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بار بار بجٹ پیش کرنا کمزور معشیت کی دلیل ہے، حکومت کی یہ کمزوری ہے کے مختصر عرصہ حکومت میں تیسری دفعہ بجٹ پیش کیا جا رہا ہے، اپوزیشن عوام کے ساتھ ہے اور عوام پر ٹیکسوں اور مہنگائی کے بوجھ کی بھرپور مخالفت کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں