بھارت کے صاحب حیثیت اور متمول مسلمان شہری اپنی حیثیت کے تحفظ کیلئے اپنی شناخت پر معذرت خواہانہ رویہ اپناتے ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سابق وزیر خواجہ آصف کا بھارتی مسلمان شاعر جاوید اختر کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار

ہفتہ 16 فروری 2019 16:09

بھارت کے صاحب حیثیت اور متمول مسلمان شہری اپنی حیثیت کے تحفظ کیلئے اپنی شناخت پر معذرت خواہانہ رویہ اپناتے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) اپاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سابق وزیر خواجہ آصف نے بھارتی مسلمان شاعر جاوید اختر کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے صاحب حیثیت اور متمول مسلمان شہری اپنی حیثیت کے تحفظ کیلئے اپنی شناخت پر معذرت خواہانہ رویہ اپناتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں روزانہ سنگیںن بھارتی مظالم کا سامنا کرنے والے کشمیریوں کو دیکھ کر بھی ان کا ضمیر کوئی حرکت نہیں کرتا۔

خواجہ آصف نے بھارتی شاعر جاوید اختر کا اپنی بیگم شبانہ اعظمی کے ہمراہ کراچی آرٹ کونسل کی دعوت پر اپنا دورہ منسوخ کرنے کے حوالے سے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ ان کے نزدیک ہزاروں کی شہادت، اندھا کرنے اور یتیم بچوں کے ساتھ ظلم افسوسناک اور وحشت ناک نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں