نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل،بغیر انٹری پاس احاطہ عدالت میں پابندی عائد

پیر 18 مارچ 2019 20:17

نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل،بغیر انٹری پاس احاطہ عدالت میں پابندی عائد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کے موقع پر احاطہ عدالت میں بغیر انٹری پاس کے داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت عظمیٰ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر احاطہ عدالت میں داخلے کیلئے صرف متعلقہ افراد ہی داخل ہوسکیں گے۔ایس پی سیکورٹی سپریم کورٹ کی طرف سے جاری خصوصی پاس کے اہل شخص کو ہی احاطہ عدالت میں داخل ہونے دیا جائیگا۔اس کے علاوہ عام کارکن یا شہری کو بغیر سیکورٹی پاس کے کسی صورت عدالت میں داخل نہیں ہونے دئیے جائیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں