وزیر اعظم عمران خان اور مہاتیر محمد سے چیئرمین پی آئی اے کی ملاقات ، فضائی آپریشن کو بڑھانے پر غور

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:10

وزیر اعظم عمران خان اور مہاتیر محمد سے چیئرمین پی آئی اے کی ملاقات ، فضائی آپریشن کو بڑھانے پر غور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) وزیر اعظم عمران خان اور مہاتیر محمد سے چیئرمین پی آئی اے نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ملائشیا کے درمیان فضائی آپریشن کو بڑھانے پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملائشیا کی پروازیں بند ہونے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔وزیر اعظم نے قومی ایئرلائین کی بحالی کیلیے ایئرمارشل ارشد ملک کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں