ماڑی پیٹرولیم نے تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنادی ہے، ترجمان پیٹرولیم ڈویژن

جمعہ 19 اپریل 2019 12:47

ماڑی پیٹرولیم نے تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنادی ہے، ترجمان پیٹرولیم ڈویژن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ماڑی پیٹرولیم نے تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنادی ہے۔ جمعہ کوترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے اپنے بیان میں کہاہے کہ غوری بلاک کے ڈھاریاں 1معدنی کنویں سے تیل دریافت ہوا ہے، ڈھاریاں ون سے 372بیرل یومیہ خام تیل ملنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ماڑی پٹرولیم کی یہ پنجاب میں دوسری بڑی دریافت ہے، تیل کی نئی دریافت تحصیل گوجرخان کے قریب ڈھاریاں۔1 کے مقام پر کی گئی۔ نئی دریافت ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں