چین نے پاکستان کے پندرہ سو اسکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش کر دی

پیر 20 مئی 2019 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) چین نے پاکستان کے پندرہ سو اسکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش کر تے ہوئے کہاہے کہ چین پاکستان کی میڈیا یونیورسٹی کو آئی ٹی میں تعاون بھی فراہم کریگا ۔ پیر کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے چین کے نائب سفیر لیجیان زہاو سمیت چینی اکیڈمی آف سائنس کے وفد نے ملاقات ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں چین کے نائب سفیر نے چین کی جانب سے پاکستان کے 1500 اسکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ جبکہ چین پاکستان کی مجوزہ میڈیا یونیورسٹی کو آئی ٹی میں تعاون بھی فراہم کریگا۔ ملاقات میں چینی نائب سفیر نے پاکستانی شہریوں کو تربیتی پروگرامز کے لئے چین بھیجنے پر زور دیا وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سکولوں میں صاف پانی کی پیشکش اور آئی ٹی یونیورسٹی میں تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چین سے پاکستان کی لیبارٹریز کو عالمی معیار پر قائم کرنے میں پاکستان کی مدد کر نے پر بھی زور دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں