ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں منگولیا گرینڈی فلوراکا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

پیر 19 اگست 2019 17:57

ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں منگولیا گرینڈی فلوراکا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں منگولیا گرینڈی فلوراکا پودا لگا کر پیر کو مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، درخت کرہ عرض میں حیات کی بقاء کے لئے انتہائی ضروری ہیں، پاکستان میں جنگلات کا رقبہ کل رقبے کا صرف 5 فیصد ہے جو انتہائی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جنگلات کی کمی وجہ سے ہمیں موسمی تبدیلیاں کا سامنا ہے، وزیر اعظم کے طرف سے بلین ٹری منصوبے کا اجراء ایک احسن اقدام ہے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے کو دنیا بھر میں سراہا جار ہا ہے۔ ملک میں جنگلات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہر شہری کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں