سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کابارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر اظہار افسوس

سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پرہونیوالا حملہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے،دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کیخلاف جوانوں کے عزم کومتزلزل نہیں کر سکتی، بیانات

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:25

سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کابارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ الگ الگ بیانات میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے شہید آفیسر میجر عدیل شاہداور اور سپاہی فراز حسین نکے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے ہمیشہ بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پرہونے والا حملہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوںنے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کیخلاف ہمارے جوانوں کے عزم کومتزلزل نہیں کر سکتی۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے شہداء کے درجات کی بلند ی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو براشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں