قاسم خان سوری سپیکر قومی اسمبلی کی عدم موجودگی میں قائم مقام سپیکر کے فرائض سر انجام دیںگے

پیر 23 ستمبر 2019 12:23

قاسم خان سوری سپیکر قومی اسمبلی کی عدم موجودگی میں قائم مقام سپیکر کے فرائض سر انجام دیںگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سپیکر کی عدم موجودگی میں قائم مقام سپیکر کے فرائض سر انجام دیںگے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آئین کے آرٹیکل 53(3)کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی یوریشیاء سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے پانچ روزہ دورے پر قزاقستان روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کی وطن واپسی تک ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری قائم مقام سپیکر کے فرائض سر انجام دیںگے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں