وزیر اعظم عمران خان 17اکتوبر کو وزیر اعظم کامیاب جوان پرواگرام کا باضابطہ افتتاح کرینگے،حسن سید

منگل 15 اکتوبر 2019 16:55

وزیر اعظم عمران خان 17اکتوبر کو وزیر اعظم کامیاب جوان پرواگرام کا باضابطہ افتتاح کرینگے،حسن سید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے فوکل پرسن برائے انوویشن و ایمرجنگ ٹیکنالوجی حسن سید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 17اکتوبر کو وزیر اعظم کامیاب جوان پرواگرام کا باضابطہ افتتاح کرینگے۔منگل کو جاری ایک بیان کے مطابق حکومت حکومت نوجوانوں کے مسائک حل کرنے اور انہیں اقتصادی لحاظ سے مستحکم بنانے کو ترجیح دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی ملکی ترقی اور فلاح کیلئے ناگزیر ہے۔ حکومت نے نوجوانوں کو بہتر مواقعوں کی فراہمی کی غرض سے کئی ویلفیئر سکیموں کا آغاز کر دیا ہے۔ ان چھ سکیموں میں یوتھ انٹر پرینیئور سکیمِ، ہنر مند جوان پروگرام،گرین یوتھ موومنٹ،سٹارٹ اپ پاکستان پروگرام،نیشنل انٹرنشپ پروگرام اور جوان مرکز شامل ہیں۔ حسن سید نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کا اجراء پی ایم سٹارٹ اپ پاکستان کیلئے راہ ہموار کریگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں