’’میں اپنی بیماری بھول کر آپ کے لیے زیادہ پریشان ہوں‘‘: نواز شریف کا ٹیلیفون پر کیپٹن (ر) صفدر سے مکالمہ

آپ! پریشان نہ ہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ اپنی صحت کا خیال رکھیں کیونکہ نواز شریف کی قوم کو ضرورت ہے: کیپٹن (ر) صفدر کا جواب

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 22 اکتوبر 2019 20:55

’’میں اپنی بیماری بھول کر آپ کے لیے زیادہ پریشان ہوں‘‘: نواز شریف کا ٹیلیفون پر کیپٹن (ر) صفدر سے مکالمہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اکتوبر2019ء) نواز شریف نے ٹیلیفون پر کیپٹن (ر) صفدر سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میں اپنی بیماری بھول کر آپ کے لیے زیادہ پریشان ہوں‘‘۔ ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) لائرز فورم رفاقت ڈوگر نے اپنے موبائل فون پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کی بات کروائی، گفتگو کرت ہوئے میاں نواز شریف نے اپنے داماد سے کہا کہ میں اپنی بیماری بھول کر آپ کے لیے زیادہ پریشان ہوں جس پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ’’آپ! پریشان نہ ہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ اپنی صحت کا خیال رکھیں کیونکہ نواز شریف کی قوم کو ضرورت ہے‘‘۔

ذرائع کے مطابق سنواز شریف نے فون پران سے سوال کیا کہ ’’ پولیس والوں نے آپ کے ساتھ زیادتی تو نہیں کی؟‘‘ انہوں نے اپنے داماد کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’پریشان نہ ہونا اور حوصلہ نہ ہارنا‘‘۔

(جاری ہے)

اس پر کیپٹن ر صفدر نے انہیں کہا کہ آپ! پریشان نہ ہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں، میرے حوصلے بلند ہیں ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔ کیپٹن ر صفدر نے انہیں مزید کہا کہ آپ اپنی صحت کا خیال رکھیں کیونکہ نواز شریف کی قوم کو ضرورت ہے۔

دوسری جانب بتایا گیا ہےسابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، نوازشریف کو پلیٹ لیٹس سیلز کی 2میگا کٹ لگا دی گئیں،پلیٹ لیٹس پورے ہونے سے نوازشریف کی طبیعت سنبھل گئی ہے،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 16ہزار تک گر گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سیلزکی تعداد16ہزار تک گر گئی تھی، جس پر انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم نوازشریف کی سروسزہسپتال میں پہلی رپورٹ 10 ہزار آئی تھی، پلیٹ لیٹس کی تعداد آٹو اور مینوئل طریقے سے چیک کی گئی۔

نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سیلز انتہائی کم رہ جانے پر سروسزہسپتال لاہور کے میڈیکل بورڈ نے انہیں پلیٹ لیٹس کا میگایونٹ لگانے کا فیصلہ کیا۔ شہبازشریف نے خون کا عطیہ دینے کیلئے بلڈ سیمپل بھی دیا۔سروسزہسپتال میں نوازشریف کے چیک اپ کے بعد پروفیسر ثاقب شفیع کو بھی بلا یا گیا۔پی آئی سی کے چیئرمین پروفیسر ثاقب شفیع میڈیکل بورڈ کی معاونت کررہے ہیں۔وزیرپنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ سینئر ڈاکٹرز نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔دوسری جانب ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سیلز کم ہونے کی وجوہات کیلئے انکوائری کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں