وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کی وزارت خارجہ آمد

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، ماموں زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت

جمعہ 15 نومبر 2019 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور نے جمعہ کو وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ و گورنر پنجاب کی، ماموں زاد بھائی نواب ریاض حسین قریشی کے انتقال پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم ریاض حسین قریشی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مغفرت، بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں