پاکستان کی دو ساز کمپنی کے لیے اہم ایوارڈ

مقامی دواساز کمپنی فارم ایوو کی تیار کردہ دوا ”فیرفر“ کو جرمنی میں منعقد ہونے والیعالمی سی پی ایچ آئی میں پوری دنیا کی کمپنیوں کے مقابلے میں بزنس ڈویلپمنٹ آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 8 دسمبر 2019 00:09

برلن(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 06دسمبر2019) :پاکستان کی دو اساز کمپنی کو اہم ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ مقامی دواساز کمپنی فارم ایوو کی تیار کردہ دوا ”فیرفر“ کو جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی سی پی ایچ آئی نمائش میں پوری دنیا کی کمپنیوں کے مقابلے میں بزنس ڈویلپمنٹ آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مقامی دواساز کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہارون قاسم نے کہا ہے کہ پاکستان میں پچاس فیصد سے زائد خواتین اور بچے فولاد انیمیا یا خون کی کمی کا شکار ہیں۔

بچوں میں خون کی کمی کے نتیجے میں ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما بھی متاثرہوتی ہے جبکہ خواتین میں حمل کے دوران اور بچے کی پیدائش کے وقت خون کی کمی کے نتیجے میں ہزاروں مائیں اور بچے ہر سال اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

(جاری ہے)

کافی عرصے کے بعد بچوں اور خواتین کےلیے وہ ایسا پاوڈر سپلیمنٹ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جوخوش ذائقہ بھی ہے اور منہ میں ڈالتے ہی گھل جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی دواساز کمپنی فارم ایوو کی تیار کردہ دوا ”فیرفر“ کو فرینکفرٹ جرمنی میں منعقدہ چھٹی سالانہ عالمی سی پی ایچ آئی نمائش میں پوری دنیا کی کمپنیوں کے مقابلے میں بزنس ڈویلپمنٹ آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعے کے روز کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقامی دواساز کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہارون قاسم نے کہا تھا کہ اس وقت پاکستان میں پچاس فیصد سے زائد بچے اور خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ انکی اچھی غذا نہ لینا ہے ۔

خواتین اور بچوں میں خون کی کمی کی ادویات بہت عرصے سے استعمال ہو رہی ہےلیکن مختلف وجوہات کی بنا پر انجکشن اور گولیوں کی صورت میں دی جانے والی یہ دوائیں اب تک بےثمر ثابت ہوئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کے ماہرین نے کئی سال کی محنت کے بعد ایسا پاوڈر سپلیمنٹ تیار کیا ہے جو زیادہ اثر رکھنے کے ساتھ ساتھ جلد ہی کھل جاتا ہے۔ہارون قاسم نے کہا کہ جب انہوں نے اپنی دوا کو بین الاقوامی نمائش میں ایوارڈ کےلیے بھیجا تو اسے پاکستان میں بچوں اور خواتین میں خون کی کمی دور کرنے کےلیے بہترین محنت قرار دیتے ہوئے اسے بزنس ڈویلپمنٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ سے نوازا گیا جو کہ آج تک کسی پاکستانی دواساز کمپنی کو نہیں مل سکا ہے۔

ہارون قاسم سے کہا کہ ایک ایسے عالمی ایونٹ میں جہاں پر حریف بھارتی کمپنیوں کی بھرمار ہو اور پوری دنیا کی بڑی کمپنیاں مقابلے پر موجود ہوں، کسی پاکستانی کمپنی کو ایک کیٹیگری میں ایوارڈ ملنا پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں