ژ*مشترکہ اجلاس: پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ کے مراد سعید کو نازیبا اشارے

۷مولانا اسعد محمود فوراً نشست پر کھڑے ہوکر آغا رفیع اللہ سے بیٹھنے اور نازیبا اشارے بند کرنے کی درخواست کی a بلاول ایک بچہ خود چلا جاتا ہے ان غلاموں کو گالیاں دینے کے لئے چھوڑ دیتا ہے ان غلاموں کے گھر میں ماں بہن بیٹی نہیں ہے یہ جتنا گر سکتے ہیں گر جائیں میں نہیں گروں گا ، مراد سعید

جمعرات 6 اگست 2020 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) چیئرمین سینٹ کی صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی ، بلاول بھٹو کو بھگوڑا کہنے پر پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے مراد سعید کے حوالے سے نازیبا اشارے شروع کردیئے جس پر جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا اسعد محمود فوراً نشست پر کھڑے ہوکر آغا رفیع اللہ سے بیٹھنے اور نازیبا اشارے بند کرنے کی درخواست کی آغا رفیع اللہ کے نازیبا اشاروں پر متعدد اراکین لطف اندوز ہوئے تو متعدد نے حیرانگی اور ناراضگی کا اظہار بھی کیا اپنی طرف نازیبا اشارے کرنے پر وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول کے حوالے سے کہا کہ وہ ایک بچہ خود چلا جاتا ہے اور ان غلاموں کو گالیاں دینے کے لئے چھوڑ دیتا ہے ان غلاموں کے گھر میں ماں بہن بیٹی نہیں ہے یہ جتنا گر سکتے ہیں گر جائیں میں نہیں گروں گا اگر باز نہ آئے تو اپنے ارکان کو جواب دینے کا کہہ دوں گا پھر نہ کہنا میں تو آپکو غلامی سے آزاد کرانے کی کوشش کررہا ہوں ایک پرچی والا لیڈر خود تقریر کرکے انہیں گالیاں دینے کی پرچی دے کر چلا گیا کل پوری قوم کشمیر یوں کے ساتھ کھڑی تھی شہبازشریف اور بلاول غائب تھے مراد سعید کے مسلسل بولنے پر اپوزیشن اور حکومتی اراکین اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے کر احتجاج شروع کردیا چیئرمین سینٹ نے بدمزگی اور ہنگامہ آرائی پر مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں