چیئرمین سینیٹ سے سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات، اہم پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:23

چیئرمین سینیٹ سے سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات، اہم پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف اہم پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخاب اورقانون سازی سے متعلق امور زیر غور کیا گیا۔ ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گلگت بلتستان سمیت عام انتحابات میں شفافیت کے لئے پارلیمانی رہنماؤں کومشاورت کے لئے بلایا ہے۔ آئی پی یو کے صدارتی انتخاب سے متعلق حکمت عملی اور پیش رفت پر گفتگو ہوئی ہے اور آئندہ انتخاب کے لئے مختلف ممالک کی طرف وفود بھیجنے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں