ہنرمند افراد کو ملکی وبین الاقوامی سطح پرروزگار کی فراہمی ترجیح ہے، زلفی بخاری

استعداد کار بڑھانے کیلئے اسٹینڈرڈائزیشن کی طرف جائیں گے، معاون خصوصی

پیر 26 اکتوبر 2020 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہنرمند افراد کو ملکی وبین الاقوامی سطح پرروزگار کی فراہمی ترجیح ہے، استعداد کار بڑھانے کیلئے اسٹینڈرڈائزیشن کی طرف جائیں گے۔ورلڈاکنامک فورم کیزیراہتمام گلوبل اسکلزآؤٹ لک خصوصی سیشن ہوا ، پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کی۔

(جاری ہے)

ممبرممالک میں ہنرمندافرادکی تعدادمیں اضافے کیلئے تربیتی پروگرامز پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہنر مند افراد کو ملکی وبین الاقوامی سطح پرروزگارکی فراہمی ترجیح ہے۔زلفی بخاری نے کہا کہ کورونا کے باعث توجہ معمولات زندگی بحال رکھنے پر مرکوز رہی، قیمتی جانوں کو محفوظ رکھنا اور معیشت کا استحکام بڑاچیلنج تھا، اب ووکیشنل، ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرامز کوری اسکیلنگ ہوگی۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں تکنیکی تربیت کے منصوبوں پرتوجہ نہیں دی گئی، حکومت کیساتھ نجی شعبے کی شراکت داری ضروری ہے، استعداد کار بڑھانے کیلئے اسٹینڈرڈائزیشن کی طرف جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں