آل پاکستان مسلم لیگ انٹرا پارٹی انتخابات ،آل پاکستان مسلم لیگ کے الیکشن کمیٹی کے ممبر سے تحریری جواب طلب کر لیا

منگل 27 اکتوبر 2020 14:49

آل پاکستان مسلم لیگ انٹرا پارٹی انتخابات ،آل پاکستان مسلم لیگ کے الیکشن کمیٹی کے ممبر سے تحریری جواب طلب کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ انٹرا پارٹی انتخابات معاملے پر آل پاکستان مسلم لیگ کے الیکشن کمیٹی کے ممبر سے تحریری جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو کیس کی سماعت ممبر پنجاب الطاف ابراھیم کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی ۔الیکشن کمیشن کے سامنے دونوں فریقین پیش ہوئے،الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کے الیکشن کمیٹی کے ممبر سے تحریری جواب طلب کر لیا ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت گیارہ نومبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں