وزیراعظم عمران خان ،علی امین گنڈاپور،سیف اللہ نیازی گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے

منگل 27 اکتوبر 2020 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان یکم نومبر کو گلگت میں گلگت بلتستان کی یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ذرائع کے مطابق حکومت گلگت بلتستان نے اس سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تقی اخونزادہ کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈپور ،چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی بھی تین رزہ دورے پر گلگت بلتستان آئیں گے،جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے،دورے کے موقع پر کسی بڑے جلسے کے انعقاد کا تا حال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں