دنیا میں ہم سب سے کم ٹیکس دینے والا ملک ہیں، وزیراعظم

جب تک ہم اپنے لوگوں کو کہیں گے نہیں کہ پوری طرح ٹیکس دیں وہ یہ خسارا ہی رہے گا، عمران خان

ہفتہ 5 دسمبر 2020 22:43

دنیا میں ہم سب سے کم ٹیکس دینے والا ملک ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے دنیا میں ہم وہ ملک ہیں جو سب سے کم ٹیکس دیتا ہے۔ایک انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے دو بنیادی مسلے ہیں،ہم کبھی اتنا پیسے اکھٹے نہیں کرتے جس سے ہمارے خرچے پورے ہوجائیں، ہماری آمدنی اور خرچے میں خسارا ہوتا ہے اور ہم قرضے لیتے ہیں، جب تک ہم اپنے لوگوں کو کہیں گے نہیں کہ پوری طرح ٹیکس دیں وہ یہ خسارا ہی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پیسہ نہیں ہوگا اسکولوں کیلئے، ہسپتالوں کیلئے ہم ایک ماڈرن ملک بن نہیں سکتے،جب تک پیسہ اکھٹے نہیں ہوتا،ہم چاہتے ہیں یہ ملک بڑا اچھا بن جائے اور ہم سارا وقت کہتے ہیں ملک میں یہ نہیں ہے وہ نہیں ہے جب ٹیکس دینا ہوتا ہے تو کوئی ٹیکس نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب اہم ٹیکس کلکشن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی لیکر آرہے ہیں تو جب ہم نے چیک کیا تو ڈھائی کروڑ لوگ ہیں جو گھروں میں رہتے ہیں گاڑیاں ہیں کئیوں نے ایک سے زیادہ گاڑیاں رکھی ہوئی ہیں تاہم ٹیکس نہیں دیتے۔

اب یہ سوچیں کہ اگر یہ ڈھائی کروڑ لوگ اپنا شئیر دینا شروع کردیں تو ہمارے مسئلے ہی حل ہوجائیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو تعلیم دے سکتے ہیں، سب کچھ دے سکتے ہیں۔ سارا ملک جو ٹیکس دے رہا ہے وہ پندرہ لاکھ ہے، بائیس کروڑ کے ملکوں میں صرف پندرہ لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں،ہمارے پاس اڑھائی کروڑ لوگوں کی انفارمیشن آگئی ہے کہ جو کچھ ٹیکس نہیں دیتے،جب تک لوگ ٹیکس نہیں دیں گے ہم آگے نہیں بڑھ سکتے،ملک جب اٹھتا ہے تو قوم اٹھاتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ اب میں جو مرضی کر لوں لوگوں نے اگر ٹیکس ہی نہیں دینا، ان کو کدھر سے سہولیات دے سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں