بھارت کا پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا، پلوامہ حملے کے شواہد سامنے آ گئے

ْسچ چھپانے میں ناکام پلوامہ حملے میں بھارت نے اپنے فوجی مروائے، الزام پاکستان پر لگا دیا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے قریب سمجھے جانے والے اینکر ارنب گوسوامی کی اس حوالے سے واٹس ایپ چیٹ سامنے آ گئی

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:49

بھارت کا پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا، پلوامہ حملے کے شواہد سامنے آ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) بھارت کا پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا، پلوامہ حملے کے شواہد سامنے آ گئے، پاکستان پلوامہ حملے کو پہلے ہی سازش قرار دے چکا ہے، سچ چھپانے میں ناکام پلوامہ حملے میں بھارت نے اپنے فوجی مروائے، الزام پاکستان پرلگایا،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے قریب سمجھے جانے والے اینکر ارنب گوسوامی کی اس حوالے سے واٹس ایپ چیٹ سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کے قریبی صحافی کو پلوامہ حملے اور بالاکوٹ در اندازی کا پہلے سے علم تھا، بالاکوٹ دراندازی سے تین روز قبل بھارتی صحافی نے حملے کے بارے میں بتایا تھا، بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کی ٹی وی ریٹنگ ایجنسی کے سی ای او کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئیں،گوسوامی اورسربراہ بھارتی براڈکاسٹ آڈیئنس ریسرچ کونسل کی واٹس ایپ چیٹ کے مطابق گوسوامی کوبھارت میں اعلیٰ سطح فیصلوں کاعلم تھا۔

(جاری ہے)

گوسوامی کیکرتوتوں سے بھارت میں اعلیٰ سطح عسکری فیصلوں کاپول کھل گیا،بھارت میں قومی سلامتی کے ادارے اورفیصلہ سازی میں غیرسنجیدگی بے نقاب ہو گئی، ارنب گوسوامی بالاکوٹ حملے اورآرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھی آگاہ تھا،گوسوامی بی اے آر سی کے سربراہ سے مل کر اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھاتا رہا۔23 فروری 2019کوگوسوامی نے پاکستان سے متعلق بڑی خبرکی پیشگی اطلاع دی، ارنب گوسوامی نے بتایا پاکستان کیخلاف معمول سے بڑی کارروائی ہوگی،ارنب گوسوامی کو پتہ تھاکشمیرمیں معمول سے ہٹ کرکچھ ہونے والاہے،گوسوامی نے بتایامودی سرکارپاکستان مخالف کارروائی کرناچاہتی تھی،بالاکوٹ حملے کے بعدگوسوامی نے بی اے آرسی سربراہ کوبتایاکہ مزیدکارروائی ہوگی۔

گوسوامی بھارتی پی ایم آفس سے لیک ہونیوالی معلومات استعمال کرتارہا۔ارنب گوسوامی اپنے چینل پر سی این این کی عراق کوریج کو فالو کرنا چاہتا تھا، ارنب گوسوامی کی بھارتی قوم پرستی ٹی آرپی حاصل کرنیکابہانہ تھا۔ بھارتی فیصلہ سازمسخرہ نمااینکرارنب گوسوامی کے ہاتھوں میں کھیلتے رہے۔بھارتی پروفیسراشوک سوائن پہلے ہی پلوامہ کوڈرامہ قراردے چکے ہیں، اشوک کے مطابق مودی نے پلوامہ میں وہی کیاجو 2002میں گجرات میں کیاتھا، اشوک سوائن کے مطابق مودی نے ووٹ بٹورنے کیلئے پلوامہ ڈرامہ ہونے دیا۔

ارنب گوسوامی کو خاتون اور اس کے بیٹے کی خودکشی پرگرفتارکیاگیاتھا۔ بھارتی صحافی ارنب گوسوامی نے انٹیریئر ڈیزائنر کو 83 لاکھ روپے ادا کرنا تھے۔گوسوامی نے گرفتاری کے دوران ایک خاتون افسرپرحملہ بھی کیا۔ گوسوامی پکڑا گیا تو بھارتی حکومت سرگرم ہو گئی، سپریم کورٹ نے بھی ساتھ دیا، صدربھارتی سپریم کورٹ بارگوسوامی سے ترجیحی سلوک پرمستعفی ہوگئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں