براڈ شیٹ کیس کے حقائق نیا تہلکہ ، نواز شریف خاندان کی جائیدادوں کی قیمت 800 ملین ڈالر بتائی گئی ہے‘ فواد چوہدری

یہ بات اب لندن کی عدالت کہہ رہی ہے، پھر کہتے ہیں نواز شریف کی جائیدادوں کو چھوڑیں آگے چلیں‘ وفاقی وزیر کا ٹوئٹ

پیر 18 جنوری 2021 20:31

براڈ شیٹ کیس کے حقائق نیا تہلکہ ، نواز شریف خاندان کی جائیدادوں کی قیمت 800 ملین ڈالر بتائی گئی ہے‘ فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے براڈ شیٹ کیس سے متعلق کہا ہے کہ نواز شریف کے خاندان کی 76 جائیدادوں کی قیمت 800 ملین ڈالر بتائی گئی، پھر کہتے ہیں نواز شریف کی جائیدادوں کو چھوڑیں آگے چلیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کیس کے حقائق نیا تہلکہ ہیں، نواز شریف کے خاندان کی 76 جائیدادوں کی قیمت 800 ملین ڈالر بتائی گئی ہے، یہ بات اب لندن کی عدالت کہہ رہی ہے، پھر کہتے ہیں نواز شریف کی جائیدادوں کو چھوڑیں آگے چلیں، بھائی کیسے آگے جاسکتے ہیں اگر ان کو چھوڑ دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں