وزیر اعظم کی ترجمانوں ،پارٹی رہنمائوں کو فارن فنڈنگ پر فرنٹ فٹ پر کھیلنے اور اپوزیشن کو ٹم ٹائم دینے کی ہدایت

تحریک انصاف نے کبھی فارن فنڈنگ نہیں لی، اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، بجلی ماضی کے حکمرانوں کے مہنگے پلانٹس کے معاہدوں کی وجہ سے مہنگی ہو رہی ہے،عمران خان کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 21 جنوری 2021 23:48

وزیر اعظم کی ترجمانوں ،پارٹی رہنمائوں کو فارن فنڈنگ پر فرنٹ فٹ پر کھیلنے اور اپوزیشن کو ٹم ٹائم دینے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں اور پارٹی رہنمائوں کو فارن فنڈنگ پر فرنٹ فٹ پر کھیلنے اور اپوزیشن کو ٹم ٹائم دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کبھی فارن فنڈنگ نہیں لی، اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، بجلی ماضی کے حکمرانوں کے مہنگے پلانٹس کے معاہدوں کی وجہ سے مہنگی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں فارن فنڈنگ کیس سمیت دیر امور زیرِ بحث آئے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان کی جماعت نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی۔ انہوں نے حکومتی ترجمانوں اور پارٹی رہنمائوں کو فارن فنڈنگ پر فرنٹ فٹ پر کھیلنے اور اپوزیشن کو ٹم ٹائم دینے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے ماضی کی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ماضی کے حکمرانوں کے مہنگے پلانٹس کے معاہدوں کی وجہ سے مہنگی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے کبھی فارن فنڈنگ نہیں لی، اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں