وزیراعظم عمران خان قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا کر ملک کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ریلی سے خطاب

ہفتہ 6 مارچ 2021 22:24

وزیراعظم عمران خان قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا کر ملک کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ریلی سے خطاب
اسلام آباد۔6مارچ  (ردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مارچ ۔2021ء) :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہے، عوام آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سنتے رہیں گے،وزیراعظم عمران خان قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا کر ملک کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں۔ وہ ہفتہ کو  پارلیمنٹ ہائوس کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ این آر او حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم پر دبائو ڈالنے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ قابل اعتماد ٗ دیانتدار اور بہادر رہنماء ہے جو اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔ انہوں نے تمام ارکان پارلیمنٹ بالخصوص اتحادی جماعتوں کے ارکان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ظاہر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا پختہ عزم کر رکھا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں