معیشت میں40فیصد ڈالنے کے باوجود کاٹیج انڈسٹری کو صرف 7فیصد قرضے مل رہے ہیں ‘ ہاشم رضا

اس طرز کی انڈسٹری معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،ہر طرح کی معاونت دینا ہو گی ‘ سی ای او سمیڈا

اتوار 7 مارچ 2021 11:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2021ء) سما ل اینڈ میڈیم انٹر پرائزز (سمیڈا)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہاشم رضا نے کہا ہے کہ مجموعی معیشت میں40فیصد ڈالنے کے باوجود کاٹیج انڈسٹری کو صرف 7فیصد قرضے مل رہے ہیں ،اس طرز کی انڈسٹری معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جسے ہر طرح کی معاونت دینا ہو گی ،کاٹیج انڈسٹری سے 70لاکھ لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ،آزادانہ تجارت کے معاہدے اپنی انڈسٹری کے مفادات کو دیکھتے ہوئے انتہائی سوچ بچار کے ساتھ ہونے چاہئیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ کاٹیج انڈسٹری کی سرپرستی اور معاونت سے برآمدات میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے ،عالمی مارکیٹوں میں مقابلے کیلئے ہمیں اپنی مصنوعات کے معیار کے ساتھ ساتھ تعداد کو بھی بڑھانا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ کاٹیج انڈسٹری کے مسائل حل کرنا ہوںگے اور اس کی ترقی سے ہی ہماری معیشت کو پائیدار بنیادیں فراہم ہوںگی ، حکومت کو اپنے اہداف معاشی رکھنا ہوں گے ، عوام کو سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کے حوالے سے آگاہی دینے کی بھی ضرورت ہے اورانہیں اس طرف آنے کے لئے مالی معاونت بھی دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں