نور مقدم قتل کیس، قتل سے قبل مقتولہ کی جانب سے ملزم کے گھر لاکھوں روپے کی رقم منگوائے جانے کا انکشاف
مقتولہ نور نے قتل سے ایک روز قبل اپنے ڈرائیور سے 7 لاکھ روپے کی رقم کا انتظام کرنے کی درخواست کی، ڈرائیور نے 3 لاکھ روپے کی رقم ملزم ظاہر کے گھر پہنچائی
محمد علی منگل 27 جولائی 2021 00:10
(جاری ہے)
ڈرائیور نے نور کو بتایا کہ وہ اتنی بڑی رقم کا انتظام نہیں کر سکتا، جس پر مقتولہ نے التجاء کی کہ کسی دوست یا جاننے والے سے رقم کا انتظام کر دو، اسے یہ رقم بہت ضروری چاہیئے ہے۔ ڈرائیور کے مطابق اس رابطے کے بعد وہ 3 لاکھ روپے کا انتظام کرنے میں کامیاب ہوا اور پھر نور کی ہدایت کے مطابق رقم لے کر ملزم ظاہر کے گھر پہنچا، تاہم مقتولہ نے خود گھر سے باہر آنے کی بجائے گھر کے ایک ملازم کو باہر بھیج کر رقم وصول کروائی۔
مقتولہ نور مقدم کے ڈرائیور نے پولیس کے سامنے رقم وصول کرنے والے گھریلو ملازم کی شناخت بھی کر دی ہے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے نور مقدم کو قتل کرنے کا اعتراف تو کر لیا، تاہم قتل کی وجہ کے حوالے سے بار بار مختلف بیان دے رہا ہے۔ پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش کے دوران تمام ویڈیو شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق پاکستانی سفیر کی صاحبزادی نور مقدم کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران ایک افسوسناک انکشاف ہوا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم ظاہر جعفر کی جانب سے مقتولہ نور کو 3 گھنٹے تک بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مقتولہ نور زخمی حالت میں گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئی تھی، تاہم محلے میں موجود گارڈ اور دیگر لوگوں میں سے کسی نے مقتولہ کی مدد نہیں کی۔ نور مقدم نے گھر سے باہر نکل کر ملزم ظاہر سے بچنے کیلئے خود کو سیکورٹی کے کیبن میں بند کر لیا تھا، تاہم ملزم نے مقتولہ کو کیبن سے نکال لیا اور محلے میں موجود لوگوں اور سیکورٹی گارڈز کے سامنے مقتولہ نور کو کھینچتے ہوئے دوبارہ گھر کے اندر لے گیا۔ اس دوران محلے میں موجود کسی بھی شخص نے ملزم کو روکنے یا پولیس کا اطلاع دینے کی زحمت نہ کی۔ پولیس کے مطابق ملزم ظاہر نے مقتولہ نور کو 3 گھنٹے تک بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سیالکوٹ،عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا
سانحہ9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، مرتضیٰ جاوید عباسی
سینیٹر شبلی فراز سے امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی پولیٹیکل قونصلر کی ملاقات ، معاشی صورتحال پر گفتگو
ازبکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت لانے کی ضرورت ہے ، صدرزرداری
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے کامن ویلتھ انٹرپرائز اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹو روزی گلیزبروک ..
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے
کابینہ کے اجلاس میں شہداء سے اظہارِ یک جہتی کیا گیا
کابینہ اجلاس،سانحہ9 مئی میں پی ٹی آئی کے براہِ راست ملوث ہونے کا انکشاف
محسن نقوی سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات،وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے گفتگو ..
محسن نقوی کا لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن کاونٹر پر آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس۔ تحقیقات کا حکم
محسن نقوی کی گوادر میں دہشت گردی کے واقعہ میں 7 افراد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ ،فواد چوہدری کی ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف عدالتوں میں پیشی کیلئے وکیل کو دلائل پیش کرنے کی مہلت،سماعت ملتوی
-
محب وطن پاکستانیوں کے دِل پر 9مئی کو لگنے والا زخم آج بھی تازہ ہے ‘مریم اورنگزیب
-
سیالکوٹ،عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا
-
ازبکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت لانے کی ضرورت ہے ، صدرزرداری
-
نیپرا کے الیکٹرک کی مالی سال 24 کے 9 ماہ کے ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایئر وائس مارشل خالد محمود کی گورنر ہائوس میں الوداعی ملاقات
-
وزیر اعلیٰ لوچستان کی زیر صدارت صوبائی حکومت کے مختلف سیکٹرز کے لئے قائم انڈومنٹ ویلفیئر فنڈز کی افادیت و فعالیت سے متعلق اجلاس
-
حکومت کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی،صوبا ئی وزیر چوہدری شافع حسین
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے کامن ویلتھ انٹرپرائز اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹو روزی گلیزبروک کی ملاقات
-
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
-
محسن نقوی سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات،وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے گفتگو