آزاد کشمیر،4 پولنگ اسٹیشنز پر پرسوں دوبارہ الیکشن ہوگا

منگل 27 جولائی 2021 16:37

آزاد کشمیر،4 پولنگ اسٹیشنز پر پرسوں دوبارہ الیکشن ہوگا
اسلام آباد /مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں حلقہ ایل اے 16 شرقی باغ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایل اے 16 شرقی باغ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر 29 جولائی کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔ذرائع نے بتایا کہ 25 جولائی کو الیکشن کے دن 2 پولنگ اسٹیشنز میں جھگڑے کے بعد پولنگ نہیں ہو سکی تھی۔ذرائع کے مطابق باغ میں دیگر 2 پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ پیپر جلانے کے بعد پولنگ نہیں ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں پولنگ اسٹیشنز پر مجموعی طور پر 2 ہزار 300 ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں