اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 113روپے اضافہ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے گوجرانوالہ میں غیر معیاری سلنڈر کیخلاف پرامن احتجاج کیا

ہفتہ 31 جولائی 2021 23:44

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 113روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 433روپے اضافہ کر دیا۔ اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت170روپے فی کلو، 2002روپے گھریلو سلنڈر اور 7703روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت مقرر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے گوجرانوالہ میں غیر معیاری سلنڈر کے خلاف پرامن احتجاج کیا گیااورگوجرانوالہ 4گھنٹے تک بند رہا۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے کامیا ب ملاقات رہی۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے گوجرانوالہ میں موجود تمام غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر بنانے والے تمام کارخانوں کو مکمل طور پر بند کرنے کا حکم جاری کر دیااورکہا کہ آئندہ کوئی غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر بنانے والے کارخانے نہیں چلے گیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی یقین دہانی پر احتجاج 30اگست تک موخر کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں