ریاست مدینہ میں حکمران پائی پائی کے جوابدہ ہیں، مولانا طارق جمیل

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:22

ریاست مدینہ میں حکمران پائی پائی کے جوابدہ ہیں، مولانا طارق جمیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ میں حکمران پائی پائی کے جوابدہ ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ریاست مدینہ کا سفر الفاظ سے پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ساری قوم کو بیڑا اٹھانا پڑے گا، تحائف منصب کو ملتے ہیں ذات کو نہیں۔معروف عالم دین نے کہا کہ ریاست مدینہ میں حکمران پائی پائی کے جوابدہ ہیں، مدینہ میں تحفے بیت المال میں جمع ہوتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں