احتساب عدالت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس میں آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی افسر کو طلب کر لیا

پیر 6 دسمبر 2021 15:06

احتساب عدالت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس میں آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی افسر کو طلب کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) احتساب عدالت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس میں آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی افسر کو طلب کر لیا۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس کی سماعت کے دور ان نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،شریک ملزمان کی درخواستوں پر نیب کا جواب نہ آ سکا ،خرم ہمایوں کی موت کی تصدیق رپورٹ بھی عدالت پیش نہ ہو سکی ،جج اصغر علی نے آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی افسر کو طلب کر لیا،عدالت نے سماعت مزید کارروائی کیلئے 22دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں